اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادمیں فنکشنل لیگ کی رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منیر کاہیروں کا ہار اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ لاجز سے چرایا گیا۔ چور چالیس لاکھ مالیت کا ہار ہی نہیں تیس تولے سونا بھی لے گئے۔ خاتون رکن قومی اسمبلی نے مقدمے میں نوکرانی کو نامزد کیا ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے لبنیٰ ، سدرہ اور عامر کو گرفتار کر لیا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رکن قومی اسمبلی شاہ جہان منیر نے الیکشن کمیشن کو جو اثاثوں کی فہرست جمع کرائی اس میں ہیروں کے ہار کا ذکر نہیں ۔ذرائع کے مطابق اس بات کو بنیاد بناکر خاتون رکن قومی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں رجوع کیاجاسکتاہے اورا ن کے مخالفین اس پر غور کررہے ہیں۔