اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود حلقہ این اے 154کا فیصلہ (آج) بدھ کو سنائیں گے .تصادم سے بچنے کےلئے حکام نے الیکشن ٹربیونل میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق 154حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرخان ترین کی انتخابی عذرداری پر محفوظ کردہ فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود (آج) بدھ کوسنائیں گے۔حلقہ این اے 154 سے آزاد امیدوار صدیق خان بلوچ کامیاب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے تاہم جہانگیر خان ترین نے الیکشن ٹربیونل میں ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہ اکہ حکومت دو سال پہلے ہی چار حلقے کھول دیتی تو دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جاتا جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کے حلقے کا نتیجہ 26 اگست کو آئے گا ، این اے 122 کے فیصلے کے بعد امیدیں بڑھ گئی ہیں۔