لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تیسری وکٹ ،این اے 118،کپتان کی باﺅلنگ شروع،الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118میں مبینہ دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کے وکلا ءکو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے تحریک انصاف کے رہنما حامد زمان کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ حامد زمان کے وکلا ءنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے ملک ریاض دھاندلی کے ذریعے ایم این اے منتخب ہوئے۔ نادرا رپورٹ کے مطابق این اے 118میں 23ہزار بوگس ووٹ کاسٹ ہوئے۔ 19ہزار سے زائد غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز موجود نہیںجبکہ ترسٹھ ہزار سے زائد استعمال شدہ بیلٹ پیپرز غائب ہیں۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے حامد زمان کے وکیل انیس علی ہاشمی کو آج (بدھ ) دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں