شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)واربرٹن پولیس نے ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ ریپ کے الزام میں اپنے ہی ایک ساتھی کو گرفتار کرلیامیڈیا رپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم نے لڑکے کو لاک اپ سے نکالا اور دوسرے کمرے میں لے جاکر ریپ کا نشانہ بنایا.نوجوان کی آہ و بکا سن کراسٹیشن ہاو ¿س آفیسر (ایس ایچ او) یعقوب وِرک اور دیگر افسران موقع پر پہنچے اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 اور پولیس آرڈر برائے 2002 کی دفعہ 155-C/4479 کے تحت ملزم کو گرفتار کرلیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ننکانہ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہزادہ سلطان نے مذکورہ تھانے کا دورہ کیا اور نوعمر لڑکے کو بغیر کسی کیس کے 3 دن تک زیر حراست رکھنے پر ایس ایچ او کو معطل کردیاانہوںنے کہاکہ ایس ایچ او کو نوجوان کو حراست میں لینے کے فوری بعد ہی جوڈیشل مجسٹریٹ کےسامنے پیش کرنا چاہیے تھاتاہم ڈی پی او کے مطابق مذکورہ نوجوان عادی چور تھا اور اس سے قبل شیخوپورہ کی بھیکی پولیس نے بھی اسے اسی قسم کے کیس میں گرفتار کیا تھا-