ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

چینی انجینئرز کی سیکورٹی پر تعینات اہم ترین سیکورٹی عہدیدارپراسرارطورپر جاں بحق

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال میں قادر آباد کول پاور پلانٹ پر چینی انجینئرز کی سیکیورٹی پر تعینات ڈی ایس پی غلام محمد شاہین نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی جبکہ رشوت کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی ایوب خان نے حوالات میں زندگی کا خاتمہ کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی غلام محمد شاہین نے خودکشی کرلی، غلام محمد بورے والا کا رہائشی اور چینی انجینئرز کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاپولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے جارہے ہیں۔ادھر تھانہ فرید ٹاو ¿ن میں تعینات اے ایس آئی ایوب خان نے تھانہ سول لائن کے حوالات میں پراسرار طور پر گولی مارکر خودکشی کرلی ایوب خان کے پاس پولیس حراست کے دوران پستول کی موجودگی نے خودکشی کے معاملے کو معمہ بنا دیا پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اینٹی کرپشن پولیس نے ایوب خان کو ایک روز قبل رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…