اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل کے حلقہ 122کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان متنازع ہوچکے ہیں اس لیے استعفیٰ دیں ،قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ میرااپنا نقطہ نظر ہے میں نے اس سے پہلے بھی انہیں مشور دیا تھا استعفیٰ دے دیں ،دھاندلی کے فیصلے آنے کے بعد اخلاقی طور پر ان کے پاس کوئی جواز نہیں رہتا ،موجودہ الیکشن کمشنر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے نہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کیوں کہ 2013کے الیکشن کے بعد وہ اس عہدے پر فائز ہوئے تھے ، انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے تحریک انصاف کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کیا جس کی میں قدر کرتا ہوں وہ اگر چاہتے تو ان سے بدلہ لے سکتے تھے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بھی الیکشن کمیشن سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ دھرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے