لاہور(آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے قطر سے آنیوالے مسافر کے قبضہ سے قیمتی موبائل فونزبرآمدکرکے قبضہ میں لے لیے اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ بیرون ملک سے قیمتی موبائل فونز سمیت دیگر سامان کی درآمد پر پابندی کے باوجود سمگلنگ مافیا نئے نئے طریقوں سے سمگلنگ کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات سادہ لوح افراد کو معمولی پیسوں کا لالچ دے کر بین آئٹمز سمگلنگ کی کوشش کی جاتی ہے۔ گزشتہ روز قطرسے آنیوالے مسافر افضال احمد کو کسٹمز حکام نے اس وقت حراست میں لے لیا جب اس کے سامان کی چیکنگ کے دوران25قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق لوکل مارکیٹ میں موبائل فونز کی قیمت2لاکھ40ہزار روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز حکام نے موبائل فونز اور دیگرسامان قبضہ میں لے کر سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔