لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں ضمانت منسوخ ہونے تین ملزمان عدالت سے اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے ، پولیس منہ دیکھتی رہ گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق ڈکیتی ،اغوا اور چوری کی متعدد واردتوں میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں سماعت کیلئے پیش ہوئی جہاں آج کی کاروائی میں عدالت نے منسوخی کا فیصلہ دیتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ، اسی اثنا ءمیں ملزمان باہر نکل کر دوستوں کے درمیان ’مبارک ہو مبارک ہو ضمانت ہوگئی ‘ کہہ کر پولیس اور سیکیورٹی عملہ کو چکمہ دے کر عدالت سے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس اپنی غفلت کے باعث انہیں پکڑنے میں ناکام رہی ، خیال رہے کہ عدالت میں سخت سیکورٹی موجود ہوتی ہے جہاں اندر باہر آنے جانے والوں کو مکمل تصدیق کے بعد اجازت دی جاتی ہے اور اس طرح ملزم کا فرار ہونا بہت مشکل ہوتا ہے ، واقعہ کے بعد عدالت نے سی سی پی اور اے ایس پی کو فوراً ان کے خلاف فرار کا مقدمہ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کاروائی کی ہدایت کردی ہے، پولیس کی طرف سے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں ، ذرائع کے مطابق ملزمان کا کیس بھکر سے ہے جہاں وہ ڈکیتی ، اغوا سمیت چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے
ضمانت منسوخ ہونے پر تین خطرناک ملزمان عدالت سے فرار، پولیس منہ دیکھتی رہ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
Mind The Gape
-
نیوزی لینڈ میں مستقل رہائش، تعلیم اور کام کے مواقع؛ ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ جانیے
-
سکندر رضا نے 40 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
-
نوجوان کرکٹر کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی
-
فخر زمان نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
-
پاکستانی قطر کا 30 دن کا فری ویزا کیسے حاصل کرسکتے؟ شرائط سامنے آگئیں
-
اگلے 3 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
-
9 نومبر کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی
-
اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لیا،فیملی کورٹ سے ڈگری جاری
-
سرکاری ملازمین کی بیٹیوں کےلیے بڑی خوشخبری، بند پنشن بحال کرنے کا حکم
-
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی اینکر سے شادی کرلی
-
روٹی کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر 16 سالہ لڑکاقتل ، سی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی
-
ضمانت پر رہائی کے بعد اقرار الحسن کی ویڈیو سامنے آ گئی



















































