اسلام آباد( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کے بیٹے ساحرکواس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غصہ کرنامہنگاپڑگیاجب کچھ روزقبل ہری پور میں تحریک انصاف کو شکست ہوئی اوراس کے بعد ریحام خان کو ہری پور میں ہونے والے انتخابی مہم میں حصہ لینے پرتنقیدکاسامناکرناپڑا لیکن ان تنقید کاان کے بیٹے ساحرنے برامنایااوراپنی والدہ پرہونے والی تنقید برداشت نہ کرسکے اور ٹوئٹر پر پاکستانی عوام کے بارے میں اپنے ایسے تاثرات چھوڑے کہ ان کویہ تاثرات پیش کرنامہنگاپڑگیا۔۔ ریحام خان کے بیٹے ساحر کی طرف سے کی جانے والی ٹوئیٹ صرف اورصرف والدہ کے حق میں تھی جبکہ اس ٹوئیٹ میں ان میں سیاسی شعورکی کمیتھی اورساتھ اس میں غصہ اوراشتعال تھا۔ ساحر کی اس ٹوئٹ کے بعد کچھ ہی دیرمیں غصےسے بھرپورکئی ٹوئیٹرصارفینان کوتنقید کانشانہ بنایا۔ اس ٹوئیٹ کے بعد ساحر نے لوگوں کو یہ سمجھانے کی کافی کوشش کی کہ ان کےپہلے والے خیالات تبدیل گئے ہیں لیکن وہ لوگوںکوسمجھانے میں ناکام رہے ۔ اس غیرسیاسی ٹوئیٹ کی وجہ سے ساحرکولینے کے دینے پڑگئے اورانہوں نے لوگوں کے غم وغصے کوٹھنڈاکرنے کی کوشش بھی کی لیکن ان کوپاکستانی عوام کے جذباتی ہونے کاعلم ہوگیاکہ عمران خان ہی اس ملک میں سیاست کتنے مشکل حالات میں کررہے ہیں ۔