کراچی(نیوزڈیسک) کرپشن میں ملوث سندھ پولیس کے افسران کے گردگھیراتنگ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے،نیب نے فہرست بھی تیارکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں کرپٹ اورجرائم پیشہ افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آتی جارہی ہے اوران کے گردگھیراتنگ کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے جبکہ نیب نے فہرست بھی تیارکرلی ہے۔سی آئی اے جیکب آبادکے انسپکٹراحسن احمداورسابق مختیار کارٹھل غلام عباس سمیت تین افرادنے ملکرزمین بیچی،تینوں افرادنے ٹھل پولیس اسٹیشن کے ساتھ واقع 2700اسکوائرفٹ کی زمین بیچی۔اس کے علاوہ سابق ایس ایچ اوفیروزآبادشاہ نوازاورانٹی کارلفٹنگ سیل شریف آبادکے اسماعیل لاشاری نے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا،جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرانٹی کارلفٹنگ سیل مختارعلی منگی بھی کرپشن میں آگے آگے رہے۔ڈی ایس پی جمیل اخترکیانی اورفیصل جمیل کیانی کی جائیدادمیں بھی تیزی سے اضافہ ہوا،نیب کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ ان افسران کوکہیں پوسٹنگ نہ دی جائے۔