کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت کے تحفظات نظر انداز،ایف آئی اے اوررینجرز کاپھر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے رینجرز کے ہمراہ پیر کو سوک سینٹر میں ایک مرتبہ پھر چھاپہ مار کارروائی کرکے کے ڈی اے کی اہم فائلیں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کلفٹن اسکیم کی 2 فائلیں، گلستام اسکیم 36 کی دو فائلیں جبکہ نارتھ کراچی کی 7 فائلیں ایف آئی اے نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے چھاپہ مار کارروائیاں کرکے کراچی کی متعدد اسکیموں کی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔