جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ایم کیوایم سے مزاکرات کاپہلادورکامیاب،مسئلہ حل کرلینگے ،فضل الرحمان

datetime 24  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم کیوایم نے پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی سے استعفوں کی واپسی پراتفاق کرلیاہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے جوتحفظات تھے ان کوحکومت نے سن لیاہے اوراب ایم کیوایم سے مذاکرات دوسرے مرحلے پرداخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سمیت تمام جماعتیں ایم کیوایم سے سیاسی کرداراداکراناچاہتی ہیں ۔فضل الرحمان نے کہاکہ حکومتی نمائندوں اورایم کیوایم کے رہنماﺅں کے درمیان مذاکرات کاپہلادورکامیاب رہاہے اورامید ہے کہ دوسرے دورمیں مسئلے کاحل نکال لیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحفظات سننا حکومت کافرض تھاجوکہ حکومت نے اداکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے استعفوں پرنظرثانی کی فیصلہ کیاہے ۔اس موقع پرایم کیوایم کے رہنماءفاروق ستارنے کہاکہ ہمیں کراچی آپریشن پرجوتحفظات ہیں ان کوحکومت نے دورکرانے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم دہشتگردی کےخلاف آپریشن کے حق میں ہے اوراس سلسلے میں وفاقی حکومت اورمسلح افواج کے ساتھ ہے۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…