اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنماءسردارایازصادق نے کہاہے کہ عمران خان ان کے بچپن کے دوست ہیں اورہم نے بچپن میں اکٹھے کھیلاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سردارایازصادق نے کہاکہ عمران خان سے ان کے گھریلیوتعلقات ہیں اوران کے خاندان سے اچھے مراسم ہیں ،انہوں نے کہاکہ میں کبھی بھی عمران خان سے ناراض نہیں ہوابلکہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ عمران خان ان سے کیوں خفاہیں ۔ایازصادق نے کہاکہ 1997میں میں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پرقومی اورصوبائی اسمبلی کے انتخابات لڑے تھے اوربعد عمران خان کے طرزسیاست سے اختلافات کی وجہ سے تحریک انصاف کوچھوڑدیا۔انہوں نے کہاکہ میں تحریک انصاف میں غلطیوں کے ازالے کےلئے عمران خان کوکئی خط بھی لکھے تھے لیکن عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیاتھاجس کی وجہ سے میں تحریک انصاف کوخیرباد کہہ کرمسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکی ۔