بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

شجاع خانزادہ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ،ن لیگ کامختلف ناموں پر غور

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 16اٹک میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پی پی 16پر ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست بھجوائی گئی تھی ۔الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی پی 16میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آٹھ سے نو ستمبر کو جمع کروا سکتے ہیں۔ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل دس سے گیارہ ستمبر کو مکمل کیا جائے گا۔ امیدوار کے کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں چودہ ستمبر کو دائر کی جا سکیں گی۔اپیلوں پر فیصلے سولہ ستمبر کو کیے جائیں گے۔ سترہ ستمبر کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست بھی آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ حلقے میںضمنی انتخابات کےلئے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے امیدوار لانے کے لئے مختلف ناموں پرمشاورت شروع کر دی ہے اور آئندہ چند روز میں حتمی اعلان کر دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے صاحبزادے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ اگر قیادت نے والد کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تو اپنے خاندان اورحلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…