پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک کیسے بنایاجاسکتاہے؟،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آسان حل بتادیا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان (نیوزڈیسک)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ فروغ علم سے ہی ہم پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک بنا سکتے ہیں ، اس سرزمین کے نوجوانوں کی مثبت سمت میں راہنمائی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضروت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گومل یو نیو رسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس کی صدارت وائس چانسلر گومل یو نیو رسٹی میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر حامد شفیق نے کی، اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن، محکمہ خزانہ، محکمہ انتظامی امور، ہائیر ایجوکیشن کمشن اسلام آباد کے نمائندوں اور سنڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی سے میرا دلی لگاﺅ ہے میں نے تقریبا اٹھارہ سال قبل گومل یو نیو رسٹی کے کاونوکیشن میں شرکت کی تھی، جہاں مجھے احساس پیدا ہوا کہ ایک دور دراز علاقہ میں قائم درسگاہ کس احسن طریقے سے فروغ علم کے لیئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوںکو چاہیئے کہ گومل یو نیو رسٹی پر خصوصی توجہ دیں اور اس مادر علمی کی بہتری کے لیئے یو نیو رسٹی انتظامیہ سے تعاون کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی گومل یونیورسٹی کے ساتھ میرا تعاون جاری رہے گا، یہ مادر علمی ترقی کرے گی، موجودہ وائس چانسلر کا اصلاحاتی ایجنڈہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی کے لیئے زات کی نفی کا جذبہ ہو اور خلوص نیت اور یکسوئی سے کام کریں مثالی نتائج قدرت کی جانب سے ملنا یقینی امر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرت کا انعام ہے فروغ علم سے ہی ہم اس مادر وطن کو امن کا گہوارہ اور دنیا کا مثالی ملک بنا سکتے ہیں، قبل ازیں گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر حامد شفیق نے اجلاس کے شرکاءکو یونیورسٹی میں جاری اصلاحاتی ایجنڈہ سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے یو نیو رسٹی سنڈیکیٹ میں شرکت پر مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہاکہ گومل یو نیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنڈیکیٹ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی عالمی شہرت کی حامل شخصیت نے شرکت کی۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…