ننکانہ صاحب(آن لائن) بھارت کی سرکار نے کشمیریوں پر ظلم تشدد جاری رکھنے کیلئے مقبوضہ وادی میں سات لاکھ بھارتی فوجی لگا رکھے ہیں مگر اسکے باوجود بھارت کشمیر کی آزادی کو نہیں روک سکتا اسی طرح خالصتان اور کشمیر کی آزادی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے کشمیریوں کی اور سکھوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہو سکتی یہ باتیں ورلڈ سکھ مسلم فیڈریشن کے چیئرمین من موہن سنگھ خالصہ نے آن لائن کو فون پر خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ بھارت را کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ جو نہایت قابل مذمت ہے۔