اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)این اے 122 سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کی غیر مصدقہ کاپی الیکشن کمیشن کو موصول ، ترجمان کا کہنا ہے کہ مصدقہ کاپی ملنے سے پہلے ایاز صادق کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔الیکشن کمیشن کو این اے 122 سے متعلق ٹریبونل کے فیصلے کی غیر مصدقہ کاپی مل گئی ، مصدقہ کاپی کا جائزہ لے کر ایاز صادق کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا ، ایاز صادق کے وکلا مصدقہ کاپی ملتے ہی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔این اے ایک سو بائیس پر الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بجلی بن کر گرا ، حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی۔ سردار ایاز صادق ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھے اور طویل مشاورت کے بعد آخری لمحے تک سیاسی اور قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا۔آئینی اور قانونی جنگ لڑنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ ایاز صادق کے وکلا نے اپیل میں لکھا ہے کہ ٹربیونل کا فیصلہ ا?ئین اور قانون کے تحت نہیں۔ انتخابی بے ضابطگیوں کے تحت الیکشن کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ غلطی الیکشن کمیشن کی ہو تو اس کی سزا رکن اسمبلی کو نہیں دی جا سکتی۔