لاہور (نیوز ڈیسک)جسٹس (ر)وجیہہ الدین کو انصاف ٹائیگر فورس کی طرف سے دھمکی آمیز خط وصول ہوا ہے ، جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط کے پیچھے قبضہ مافیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف ٹائیگر فورس کی طرف سے جسٹس (ر)وجیہہ الدین کو دھمکی آمیز خط لکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ جو قیادت کی فیصلوں سے اختلاف کررہے ہیں انہیں نشان عبرت بنادیاجائیگا۔ اس سے پہلے بھی باغیوں کو داغی بنادیاگیا ہے ، جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کوورغلا یاجارہاہے اور اس کے پیچھے قبضہ مافیا ہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرتری اطلاعات نعیم الحق نے اس خط کی مذمت کی ہے اور تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔