لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کا این اے 122 میں ضمنی الیکشن ہونے کی صورت میں چوہدری محمد سرور کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی ایڈوازری کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر دوبارہ انتخابات ہوئے تو اس حلقے سے چوہدری محمد سرور تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔ اس حلقے سے عمران خان اور ایاز صادق کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ اب عمران خان کی جگہ چوہدری محمد سرور پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔