کراچی (آن لائن)قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایم کیوایم کے رہنمارشیدگوڈیل کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق رشیدگوڈیل کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ سندھ اوروفاق کوتحریری طورپراپیل کی کہ ایم کیوایم کے رہنمارشیدگوڈیل کوبہترین علاج کیلئے بہترین ملک بھیجنے کابندوبست کیاجائے اورساتھ ساتھ مالی اورانتظامی مددبھی کی جائے ،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رشیدگوڈیل کوکراچی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شدیدزخمی کیاگیاتھااورنجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں ۔