اسلام آباد (آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواءہونے والے چینی شہری کوبازیاب کراکے چینی سفارت خانے کے حوالے کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی شہری کوگزشتہ سال 19مئی کواغواءکیاگیاتھا،انٹیلی جنس اورسیکورٹی اداروں کی پندرہ ماہ کی کوششوں کے بعدبازیاب کرایاگیا۔بازیاب کرائے گئے چینی باشندے کواتوارکوچینی سفارتخانے کے حوالے کیاگیا۔