اسلام آباد (آن لائن)راولپنڈی کری روڈپرن لیگ اورپی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم6افرادزخمی ،زخمیوں کوبے نظیربھٹوہسپتال منتقل کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق این اے 122کے رزلٹ کے بعدپی ٹی آئی کے کارکن جشن منارہے تھے کہ دونوںجماعتوں کے کارکنوںمیں تصادم ہواہے ،جس کے نتیجے میں6افرادزخمی ہوگئے زخمیوں کوبے نظیربھٹوہسپتال منتقل کردیاگیا۔تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ فائرنگ کے تبادلے میں پی ٹی آئی کے 5کارکن زخمی ہوئے ہیں ۔انہوںنے تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملزمان کوکٹہرے میں لائیںگے،بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جنہوںنے حالات کوکنٹرول میں کردیا ۔