کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں 1دہشت گرد ہلاک اور 1زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 1پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایس پی سریاب ظہور آفریدی پر حملے کرنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کلی جیو میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا، جس میں 1دہشت گرد ہلاک اور 1کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ اس سے پہلے ایس پی سریاب کے قافلے پر حملے میں 2پولیس اہلکار اور 1راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی تھی۔