اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دارالحکومت اسلام آباد میں آج وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال سمیت وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار قومی ایکشن پلان پر وفاقی کابینہ کو اعتماد لیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل اور سائبر کرائم بل بھی غور کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار قومی ایکشن پلان پر وفاقی کابینہ کو اعتماد لیں گے۔ وزیر داخلہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی ااگاہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے جامع منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں اردو کو بطور سرکاری اور دفتری زبان رائج کرنے کی سمری پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس تقریبا ڈھائی ماہ بعد طلب کیا گیا ہے۔