اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران گلگت بلتستان خیبر پختو نخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے ¾سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہنے کے امکان ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ¾ راولپنڈی ¾اٹک، چکوال ¾عیسیِ خیل اور میانوالی میں بارش کا امکان ہے لاہور سمیت شیخو پورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد ¾ چنیوٹ اور جھنگ میں بھی بارش کی توقع زیادہ ہے۔ گلگت بلتستان، چترال اور مستوگ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارشوں سے آئندہ 2روز میں شمالی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ کا اظہار کیا گیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں