واشنگٹن (نیوزڈیسک)مفرور پاکستانی سفیرحسین حقانی کابھارت کے حق میں بیان ،پاکستان میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی،امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر عالمی توجہ مبذول کر انے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہے اور مذاکرات میں التواءبھی اسی لئے کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں میمو سکینڈل میں مفرور حسین حقانی نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نے ماضی کی روایات کو توڑا ہے اور وہ بھارت میں دہشتگردی نہیں چاہتے اور نہ ہی عالمی دباﺅ میں رہناچاہتے ہیں پاکستان کو اندرونی سطح پر بھی سنگین مسائل کا سامنا ہے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کر نے کی ضرورت ہے ایک مسئلہ اگر طویل عرصے سے حل نہیں ہوسکا تو اس کےلئے مزید بھی انتظار کیا جاسکتا ہے پاکستان کو اپنے عوام کی خوشحالی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔حسین حقانی کے بھارت کے حق میں بیان پر پاکستان میں شدید غم و غصہ کی لہردوڑ گئی ہے،ایک معروف صحافی اورتجزیہ نگار کے مطابق حسین حقانی کے ساتھ حکومت پاکستان کے نرم پالیسی کی وجہ سے وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں اگر پاکستان نے حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کے لیے سخت اقدامات کئے ہوتے تو آج نوبت یہاں تک نہ آتی۔