مظفر آباد (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر میں دریائے کیل میں مسافر جیپ گرنے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو ایک مسافر جیپ کیل سے قریبی گاﺅں جا رہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پا سکا اور جیپ گہری کھائی سے ہوتی ہوئی دریائے کیل میں جاگری۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں چھ مسافر جاںبحق ہو گئے ہیں جن کی نعشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں