جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

بم دھماکے میں پیپلز پارٹی کے رہنما جاں بحق

datetime 23  اگست‬‮  2015 |

باجوڑ ایجنسی(نیوزڈیسک)باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن کمیٹی اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک محمد خان جاں بحق اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے زری میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا،دھماکے میں امن کمیٹی اور پیپلز پارٹی کے رہ نما ملک محمد خان موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ادھر تحصیل ماموند کے علاقے سپرے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی-پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اتوار کی صبح باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند کے پارٹی صدر پر حملے کی شدید مذمت کی جس میں وہ شہید ہو گئے۔ ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم ان کے گھر کے باہر نصب کیا گیا تھا اور صبح جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلے بم پھٹ گیا ۔ سابق صدر نے کہا کہ یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انھوں نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور سزا کا مظالبہ کیا اور شہید کی فیملی کے لیے مناسب اقدامات کرنے کو کہا۔ سابق صدر نے شہید کے درجات کی بلندی اور خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعاءبھی کی۔ سابق صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات پی پی پی اور قوم کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو کم نہیں کر سکتے- پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کی صبح باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند میں پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر ملک محمد خان پررموٹ بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اس حملے میں پی پی رہنما شہید ہو گئے ، واضح رہے کہ دہشتگردوں نے پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر ملک محمد خان کے گھر کے دروازے پر رموٹ کنٹرولڈ بم نصب کردیا تھا، آج صبح محمد جیسے ہی گھر سے نکلے تو بم پھٹ گیا، جس میں وہ شہید ہوگئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد ملک کے ہر علاقے میں معصوم شہریوں، سیاسی کارکنان اور مسلح فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے شہید ملک محمد خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ملک محمد خان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سچے سپاہی ہوتے ہوئے دہشتگردی کے خطرات کا جم کر مقابلا کیا،بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس دہشتگرد حملے کے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…