اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ایازصادق کیخلاف فیصلہ،پرویزرشید نے حکومت کے جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ا طلاعات پرویز رشید نے الیکشن ٹربیونل لاہور کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹربیونل کا فیصلہ متعصبانہ ہے ¾فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا (ن) لیگ کو سزا اور پی ٹی آئی کو کلین چٹ دیدی گئی ¾ ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں انتخاب ہوا تو ہری پور والی تاریخ دہرائیں گے ¾عمران خان کنٹینر پر منرل واٹر پیتے رہے ¾ لوگوں کو ایمبولینس بھی نہیں ملی۔مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کو کم ووٹوں سے شکست پر تسلی نہیں ہوتی ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں انتخاب ہوا تو ہری پور والی تاریخ دہرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران لوگ مرتے رہے تاہم قیادت کنٹینر سے نیچے ہی نہیں اتری۔ عمران خان کنٹینر پر منرل واٹر پیتے رہے اور لوگوں کو ایمبولینس بھی نہیں ملی۔وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی جماعت میں ڈکٹیٹر شپ ہے اسی لیے انہیں کہیں کامیابی نہیں ملتی پرویز رشید نے ہری پور ضمنی الیکشن جیتنے پر وزیراعظم کی طرف سے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیاپرویز رشید نے کہاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان انصاف نہیں تعصب کا مظاہرہ کیا گیا۔فیصلہ لکھنے والے منصف نے خود نمائی کو پیش نظر رکھا۔سپریم کورٹ سے فیصلہ لیں گے کہ تعصب کیوں برتا گیاپاکستان کا قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف بڑی عدالت جائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے کہا کہ ہم ہری پور کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…