اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ سے بارشوں کاامکان ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،ہزارہ اورکشمیرمیں بارش ہوگی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر کے دوران راولپنڈ ی، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، اسلام آباد اورکشمیرمیں چند مقامات پرتیزہواﺅں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہاتاہم لاہوراورگوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پربارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں تین ملی میٹرریکارڈ کی گئی، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں