لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم ”فینیٹم “کی پاکستان میں نمائش روکنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے بھارتی فلم کی نمائش کے خلاف جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بھارتی فلم پاکستان اور اسلام کے خلاف ہے ۔فلم میں درخواست گزار حافظ محمد سعید کی کردار کشی کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس فلم کی پاکستان میں نمائش سے انتشار پھیلے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ اس فلم کی پاکستان میں نمائش کی اجازت کے لیے کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی اور درخواست کے بغیر این او سی جاری نہیں کیا جاسکتا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی فلم ” فینٹم “ کی پاکستان میں نمائش روکنے کا حکم دیدیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں