بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

فیصل آباد سے گرفتار دہشتگرد اہم شخصیات کے اغوا کا منصوبہ بنا رہے تھے، انکشاف

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) جڑانوالہ سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد شعیب چیمہ، اس کے ساتھی طارق اور دیگر درجن بھر مبینہ دہشت گردوں سے لاہور میں حساس اداروں اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔ حساس اداروں نے دو روز قبل سمن آباد اور جڑانوالہ روڈ کے علاقوں سے مشکوک افراد کو پکڑا جس کے بعد شعیب چیمہ کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ ایک نجی وی چینل کے مطابق ذرائع نے بتایاہے کہ
مبینہ دہشت گرد اہم شخصیات کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فیصل آباد کے علاقے ڈی گرائونڈ میں ایک ماہ قبل اسی گروپ کا اہم رکن پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ دوسرا گرفتار ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا کالعدم تحریک طالبان کے اہم رہنمائوں سے رابطہ بھی رہا ہے اور شعیب چیمہ اس وقت پنجاب کا اہم کمانڈر تصور کیا جا رہا تھا۔ حکومتی حلقے اس گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب سی پی او فیصل آباد افضال کوثر نے ضلع بھر کے تھانوں اور سرکاری عمارتوں سے سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تھانے میں داخل ہونے والے ہر شخص کی میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لی جائے اور ہر تھانے کی چھت پر ایک مسلح پولیس اہلکار بھی تعینات کیا جائے –



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…