سلام آباد(نیوزڈیسک) خیرسگالی کے ایک مظہر کے طور پر ترکی نے پاکستان کو 34تربیتی جیٹ طیارے بطور تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نارتھ روپ ٹی 38ٹیلون دو نشستی اور دو انجن کا امریکی ساختہ طیارہ ہے اور امریکا سمیت مختلف ممالک کی فضائیہ اسے تربیتی مقاصد کےلیے استعمال کرتی رہی ہیں۔روزنامہ جنگ کے صحافی صالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق ترک فضائیہ نے اس طیارےکو اپ گریڈ بھی کیا ہے ۔ایک طیارے کی قیمت 59لاکھ ڈالر کے قریب ہے ۔ذرائع کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل رفیق امان ترکی سے یہ تحفہ وصول کرنے جلد ترکی جائیں گے