اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور کی ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک موسیقی کی دھن پر رقص کے لئے بے تاب رہے ، کہتے ہیں دھرنے میں رقص کر کے مشکل میں پھنس گیا تھا۔کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں لیکن کیا کیجئے اگر شوق پر تنقید کے تیر برسنا شروع ہو جائیں تو خود کو روکنا بڑے دل گردے کی بات ہے۔پشاور میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کلاس فور ملازمین کی ایک تقریب میں مہمان خصوصی تھے جہاں دلوں کو گرما دینے والا میوزک بج رہا تھا اور بہت سے منچلے تھرک بھی رہے تھے۔پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں اعتراف کیا کہ آپ نے ایسا میوزک لگایا ہوا ہے کہ انہیں خود کو روکنا مشکل ہو گیا ہے۔پرویز خٹک نے کہا ہم جو کرنے جا رہے ہیں وہ کوئی آئندہ سو سال تک بھی نہیں کر سکے گا۔