لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات بائیو میٹر ک سسٹم کے تحت کروائے جائیں ، پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے نے کہا ہے کہ پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے اضلاع کی تقسیم ناقابل قبول ہے ، مرحلہ وار الیکشن اگر حکومت کیلئے ضروری ہیں تو 9ڈویثزن 3حصوں میں تقسیم کرکے ایک ہی دن میں پولنگ کروائی جائے ، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی زیرنگرانی کروائے جائیں ، بیوروکریسی نگرانی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم صادر کیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے 3مرحلوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا