اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاسی ومذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف کے اہلخانہ جنرل حمید گل کی نماز جنازہ ان سے پڑھوانے کے خواہشمند تھے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کردیا جن میں کہا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کو حمید گل کی نماز جنازہ شرکت سے روکا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے حد کوشش کے باوجود حمید گل کی نماز جنازہ میں شریک نہ ہوسکا ۔ انہوں نے عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا عین نماز جنازہ کے وقت ان کی اہلیہ کا آپریشن چل رہا تھا ، اسپتال میں بیٹے کے علاوہ خاندان کا کوئی فراد ساتھ نہیں تھا جس کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکا۔ سراج الحق کے بقول انہیں ایک ذریعہ سے معلوم ہو اکہ حمید گل کے اہلخانہ مرحوم کی نمازجنازہ ان سے پڑھوانا چاہتے ہیں لیکن مجبوری آڑے آگئی ، انہوں نے بتایا کہ وہ مرحوم کے اہلخانہ سے پل پل رابطے میں تھے ۔