لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر مطالبات منظور نہ ہونے کیخلاف ڈاکٹرز سڑکوں پر آگئے ، مختلف مقامات پر احتجاج سے روڈ بلاک ، نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز نے جیل روڈ ، جناح اور شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹررز نے کینال روڈ پر احتجاج شروع کیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی ، جبکہ گنگا رام اور میو ہستپال کے ڈاکٹر پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کیلئے پہنچ چکے ہیں جس سے مال روڈ بلاک ہوگئی ہے ، ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں ان ڈور، آﺅٹ ڈور سروسز معطل ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ، خیال رہے کہ گزشہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے صوبہ بھر میں حکومتی وعدہ خلافیوں کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی ، ینک ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے اور ایک ہزار پی جی کی نئی سیٹس کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن تاحال کوئی عمل نہیں ہوا، وائے ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ کے10اضلاع کو ٹھیکے پر دینے کے حکومتی اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ، جب تک عملی اقدامات کی حتمی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی سڑکوں پر احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا