بھکر(نیوز ڈیسک)بھکرمیں بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دریا خان سٹی تھانے میں متاثرہ بچے کی درخواست پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے کارروائی کر کے ملزم عزیز الرحمن اور کامران کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم ذیشان تاحال فرار ہے،گذشتہ روز متاثرہ بچے نے تھانے میں درخواست دائر کی تھی کہ ملزم عبدالرحمن،کامران اور ذیشان نے اس کے ساتھ بد فعلی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔اور بلیک میل کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم بھی وصول کی تھی