نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ داﺅد ابراہیم پاکستان میں نہیں ہے ، بھارت کے حوالے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ داﺅد ابراہیم بھارت کو مطلوب افراد میں سرفہرست ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے بھارت امریکا سے بھی مددطلب کرچکا ہے ۔ بھارتی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے عبدالباسط نے کہا ہے کہ ہم حریت رہنماﺅں سے ملاقاتیں نہیں چھپاتے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں تشدد میں سرگرم تمام تنظیمیں کالعدم ہیں ۔