بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نے روس سے 4 جنگی ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معاہد کرلیا

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان نے روس سے 4 جنگی ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35 کی خریداری کا معاہد کرلیا ہے پاکستانی عسکری ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر راولپنڈی میں باضابطہ دستخط کردیے گئے ہیں جس کے تحت روس پاکستان کو 4 ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز فروخت کریگا۔اہم بات یہ ہے کہ پاکستان روس سے ان جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ایک ایسے وقت میں کررہاہے جب کہ اس کے روایتی حریف پڑوسی ملک بھارت سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں ۔ دوسری جانب جاپانی جریدے دی ڈپلومیٹ نے دعویٰ کیاہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان سر د مہر ی کے شکارتعلقات میں غیر معمولی نوعیت کی گرم جوشی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں روس ، چین اور پاکستان پر مشتمل طاقت کا نیا اتحاد بننے جارہاہے جو کے علاقائی سیاست میں نئی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتاہے ۔ واضح رہے کہ روس کے طویل عرصے سے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ہیں جس کی بنیاد پر اس نے ہمیشہ اہم تنازعات پر بھارتی موقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور سلامتی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے بھارت کیخلاف قرار بھی ویٹو کر چکا ہے اب اس نے ماضی کے برعکس پاکستان سے بہتر تعلقات کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں روس کی جانب سے جنگی سازو سامان کی فروخت کے معاہدوں کے علاوہ پاکستان میں تعمیراتی کاموں کے منصوبوں کا بھی آغاز بھی تعلقات بہتر بنانے کی کڑی ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ روس کی سرکاری کمپنی اسٹیل مل کے بعد اب 2017 ءمیں پاکستان کے اندر ڈھائی ارب ڈالر خطیر لاگت سے 680 میل کی گیس پائپ لائن کی تعمیر بھی کرنے جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…