خیبر ایجنسی (نیوزڈیسک)ایان علی کی گرفتاری کے بعد اب پاکستان میں منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں میں شدت آگئی ہے ، اسی سلسلے میں خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پرغیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی . افغان باشندے سے دولاکھ سعودی رال برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاصہ دار فورس نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان بارڈر پرغیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،افغان باشندے سے دولاکھ سعودی رالڈ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔