بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

کوریا کے سفیرڈاکٹر سونگ جونگ نے پاکستان کی ترقی کے بارے میںبڑا دعویٰ کردیا

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں چین کی طرح ترقی کرنے کے تمام لوازمات موجود ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب عالمی سطح پر پاکستان اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ کورین سفیر نے کہا کہ 1980ءکی دہائی میں چین بھی بالکل پاکستان کی طرح تھا مگر آج یہ بہت بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سالوں میں پاکستان بھی ایک بڑی معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کی حکومتوں کی کوششوں کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنے کی امید ہے۔ انہوں نے باہمی تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کی مہارت اور تجربات سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ کورین سفیر نے لاہور چیمبر پر زور دیا کہ وہ پاکستانی تاجروں کا ایک وفد کوریا بھجوائیں جو وہاں موجود تجارتی مواقعوں کا جائزہ لے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوریا پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے، سال 2013ءمیں دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 1.26ارب ڈالر تھا جو کم ہوکر ایک ارب ڈالر کی سطح پر آگیا ہے ۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اگرچہ باہمی تجارت کا حجم ابھی ایک ارب ڈالر کی سطح پر ہے لیکن ہنوز بہتری کی وسیع گنجائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورین کمپنیو ںکی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے یہ باآسانی یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ جلد ہی کوریا پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تجارتی فورمز دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو تجارت کے قابل نئی مصنوعات متعارف کرانی چاہئیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کورین سفیر کو پاک چین اکنامک کاریڈور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں ترقی و خوشحالی لیکر آئے گا جبکہ کوریا کے لیے بھی تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں مظفر علی اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…