اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پتریاٹہ مری میں جنریٹر خراب ہونے کی وجہ سے چیئر لفٹ رک گئی ، سینکڑو ں سیاح فضا میں معلق ہوگئے ، نجی ٹی وی کے مطابق پتریاٹہ کے مقام پر چیئر لفٹ 3گھنٹے سے بند ہونے کے باعث سیاح بہت زیادہ پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں ، محکمہ سیاحت کی جانب فی الحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے جن سے سیاحوں کو نیچے اتارا جاسکے ، ذرائع کے مطابق سیاحوں اور انتظامیہ کے درمیان سخت جھگڑا ہوا ہے ، دوسری طرف محکمہ سیاحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئر لفٹ پر پھنسے سیاحوں کو اتارنے کیلئے زیرو جنریٹر کااستعمال کیا جارہا ہے ،
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
انتطامیہ کا کہناہے کہ زیر جنریٹر میں سپیڈ کم ہونے کی وجہ سے نیچے آنے میں کم از کم 5سے 6گھنٹے لگ سکتے ہیں, ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کے پاس موجود ایمر جنسی جنریٹر بھی ناکارہ نکلنے ہیں ،