اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونیوالے متحد ہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما رشید گوڈیل اور لندن میں رہائش پذیر پارٹی قائد الطاف حسین کے درمیان اختلافات سے متعلق باتیں سامنے آئی ہے قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ رشید گوڈیل کو الطاف حسین ،نالائق اور بے کار انسان ، قرار دیے چکے تھے اورانہوں نے اپنے خطاب میںانہیں انتہائی ناکارہ ، نالائق اور بے آدمی جیسے القابات سے بھی نوازا ہے ۔
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
اس اشاعتی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ایم کیو ایم کے اندر ہونے والی دھڑے بند ی نے بھی رشید گوڈیل کو سائیڈ کردیا تھا جس کے بعد وہ کافی عرصے سے منظر سے غائب رہے اور ٹی وی پر نشر ہونیوالے ٹاک شوز میں بھی شرکت نہیں کرپا رہے تھے ، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نائن زیرو پر منگل کے روز ہونیوالے مذاکرات میں شرکت سے بھی روک دیا گیا تھا۔