کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم کے اورنگی ٹاﺅن سیکٹرکے سرکل انچارج عبدالرحیم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔واضح رہے کہ مشکل ہی کے روز ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ ایم کیو ایم اعلامیے کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے علاقے اردو چوک کے مقام پر حملہ آوروں نے عبدالرحیم پرفائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سرکل انچارج کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو پارٹی کا بڑا نقصان قرار دیا ہے اور ملزمان کی گرفتار ی کامطالبہ کردیا۔