اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)شجاع خانزادہ نے عوام کی خاطر قربانی دی ، پوری قوم ان کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے وہ نڈر اور بے باک سیاستدا ن تھے ، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے اٹک میں شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اب بھی دہشت گردی کے نشانے پر ہے کچھ عناصر ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں پوری قوم ملکر ان کی سازش کو ناکام بنائے ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بہتر سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، عوام کی مشکلات کا حل نکالنا چاہیے ، کراچی آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی امن و امان کے مسائل ہیں لیکن حالیہ آپریشن سے عوام مطمئن نظر آتے ہیں ، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے ، واضح رہے کہ اٹک میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد مختلف سیاسی شخصیات کی طرف سے ان کے بیٹے کے ساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے