گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم امجد علی نے 1998میں 1شخص کو قتل کیا تھا۔ ملزم کی رحم کی اپیل صدر پاکستان کی جانب سے مسترد ہوچکی تھی اور پھانسی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے گئے تھے۔ جس کے بعد مجرم امجد علی کو علی الصبح گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔