منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کےخلاف فیصلہ کن جنگ کا اعلان

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں، نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف متفقہ قومی لائحہ عمل ہے اورپنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز سے عملدرآمد جاری ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ملک و قوم کے دشمن ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانےوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیااور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا عکاس ہے اور پوری قوم ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے عفرےت کو ہمےشہ ہمےشہ کےلئے دفن کرنے کےلئے ہمت اورتسلسل کےساتھ آگے بڑھنا ہوگااورہم سب کو اتحاد اوراتفاق کی طاقت سے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا دلانا ہے ۔ پوری قوم دہشت گردی و انتہاپسندی کے مکمل صفایا کیلئے ایک ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ا ٹھائے گئے اقدامات تسلسل کےساتھ جاری رکھے جائیں۔پاک افواج کا دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری ہے اور اس آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وطن اور امن کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا رہا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ملک کی بقاءکی جنگ ہے اورپوری قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دہشت گردی کےخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پاکستان میں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ملک و قوم کے دشمن ہیں، ان کا نام و نشان مٹا کر دم لیں گے۔ا نشاءاللہ اتحاد اوراتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کو شکست دے کرنئی تارےخ رقم کرےں گے اورملک کوامن کا گہوارہ بنائےں گے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ صوبے بھر مےں سکےورٹی انتظامات کو مزےد موثر بناےاجائے،کابےنہ کمےٹی برائے امن وامان سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے فعال اور متحرک کردار ادا کرے-انہوںنے کہاکہ متعلقہ ادارے انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے قریبی کوآرڈینیشن جاری رکھیں- لاﺅڈ سپیکر پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے -وال چاکنگ پر پابندی اور مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم روکنے کے حوالے سے قوانین پر موثر انداز میں عملدرآمد ہونا چاہےے – کالعدم تنظیموں اور انہیں مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…