کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں آپریشن ،ڈی جی رینجرز کادبنگ اعلان،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں آپریشن روکے جانے کی افواہوں پرواضح اعلان کیا ہے کہ کراچی میں آپریشن کسی پارٹی کے خلاف نہیں کیا جارہا ہے۔ دہشت گردی جہاں بھی ہوںگے ان کا خاتمہ کریںگے۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گلشن اقبال میں کیا جانے والا آپریشن فساد کرنے والوں اور دہشت گردوں کے خلاف تھا، دہشت گرد جہاں بھی ہوںگے ان کا خاتمہ کریںگے۔ کراچی آپریشن کسی پارٹی یا مخصوص طبقے کے خلاف نہیں کیا جارہا ہے۔ ڈی جی رینجرز نے گلشن اقبال آپریشن کے دوران حساس ادارے کے شہید ہونے والے افسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔