قصور(نیوزڈیسک)قصور ویڈیو اسکینڈل سامنے لانے والے مبین غزنوی کی اسکینڈل منظر عام پر آنے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی ویڈیو میںگاﺅں والوں سے خطاب کرتے ہوئے مبین غزنوی نے کہاکہ زمین ہر صورت حا صل کر کے رہیں گے 4 5دن میں سارا میڈیا یہاں ہو گا، جس کی منصوبہ بندی کر لی ہے ویڈیو میں مبین غزنوی کے ساتھ ایک نجی سیکیورٹی گارڈ بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میںبچوں کے ساتھ زیادتی کا اسکینڈل سامنے آیا جس میں ایک گینگ تقریباً دس سال سے بچوں کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ ان کی ویڈیو بناکر بچوں کے والدین کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔زیادتی کے شکار والدین سے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھی بٹورے گئے۔اب تک280 بچوں سے زیادتی کی 400 ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔